چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کا استغاثہ کے نظام کو بہتر بنانے پر زور

منگل 13 فروری 2018 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں صوبائی انصاف کمیٹی برائے اسلام آباد سیکشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری وزارت انصاف‘ قانون ‘ داخلہ ‘ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں آئی جی‘ ڈی آئی جی اسلام آباد اور جوائنٹ سیکرٹری قانون نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے استغاثہ کے نظام کو بہتر بنانے پر زور دیا۔ چیف جسٹس نے عدالتوں میں بروقت چالان جمع کرانے کی ہدایت کی‘ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ پولیس افسران کی تربیت کیلئے کورسز کا انعقاد اور اسلام آباد میں بین الاقوامی معیار کی فرانزک لیب قائم کرنیکی بھی اشد ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں