ہم پوری ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، غلام محمد صفی

ریاست کے کسی ایک خطے کو الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا، کنونئیر کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر

منگل 13 فروری 2018 20:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2018ء) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر پاکستان شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی نے کہا ہے کہ ہم پوری ریاست جموں و کشمیر کی آزادی اور الحاق پاکستان کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں ریاست کے کسی ایک خطے کو الگ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس سے منسوب یہ بات غلط ہے کہ حریت کانفرنس نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی حمایت کی ہے خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے غلام محمد صفی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی جدوجہد جاری ہے نہتے شہری مارے جا رہے ہیں آزادی پسند قیادت پوری ریاست کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے جب ان سے پوچھا گیا کہ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے ترجمان عبدالحمید لون کا بیان اخبارات میں شائع ہوا ہے جس میں انہوں نے گلگت بلتستان کو پاکستان کا صوبہ بنانے کی حمایت کی ہے کیا حریت کانفرنس نے اپنی پالیسی تبدیل کر دی ہی غلام محمد صفی نے کہا کہ حریت پالیسی میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی ہم سمجھتے ہیں کہ پوری ریاست پاکستان کا حصہ بنے جو بیان شائع ہوا ہے وہ درست نہیں ہے اور نہ ہی حریت کانفرنس کی پالیسی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں