پیری مریدی چلتی رہتی ہے، پیشہ ور پیر نہیں ہوں، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے،پیر اقبال شاہ

بدھ 14 فروری 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء)لودھراں سے نو منتخب رکن قومی اسمبلی، مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے کہا ہے کہ پیری مریدی چلتی رہتی ہے، پیشہ ور پیر نہیں ہوں، ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں لودھراں کے ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونیوالے مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ نے کہا کہ میں بنیادی طور پر مسلم لیگی ہوں، مسلم لیگ ن کی حکومت ہے اور آئندہ بھی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور تعمیری سیاست کرتے ہیں، پیری مریدی چلتی رہتی ہے لیکن پیشہ ور پیر نہیں ہوں۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں