امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے معاون ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کرانے کے لئے متحرک

بدھ 14 فروری 2018 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 فروری2018ء) امریکا پاکستان کو دہشت گردی کے معاون ممالک کی عالمی واچ لسٹ میں شامل کرانے کے لئے متحرک ہو گیا، غیر ملکی خیبر ایجنسی کے مطابق امریکا آئندہ ہفتے فنانشل ٹاسک فورس اجلاس میں پاکستان کے خلاف تحریک پیش کرے گا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے غیر ملکی میڈیا سے گفتگو میں مشیر خزانہ مفتاع اسماعیل کا کہنا ہے کہ امریکا کو منانے کی کوشش کریں گے، امریکا نہ بھی مانا تو نامزدگی واپس کر والیں گے، واچ لسٹ میں نامزدگی رکوانے کے لئے امریکا، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی سے رابطے میں ہیں۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں