سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کیخلاف مبینہ چائنہ کٹنگ کیس میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کیلئے کمیشن مقرر

منگل 20 فروری 2018 21:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) سول جج اسلام آباد نے سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے خلاف مبینہ چائنہ کٹنگ کیس میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کیلئے کمیشن مقرر کردیا ۔ منگل کے روز سینیٹر اورنگزیب اورکزئی کے خلاف چائنا کٹنگ کیس کی سماعت سول جج عائشہ شبیر نے کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے چائنہ کٹنگ میں سرکاری اراضی کی نشاندہی کیلئے کمیشن مقرر کرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے‘ اسلام آباد انتظامیہ اور سروے آف پاکستان سرکاری اراضی کی نشاندہی کریں ‘ مقامی افراد نے چائنہ کٹنگ کے خلاف عدالت سے رجوع کر رکا ہے عدالت نے حکم دیا ہے کہ سرکاری اراضی اور نجی اراضی کی نشاندہی کرکے پانچ مارچ کو رپورت عدالت میں پیش کی جائے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں