سینٹ اجلاس میں کراچی یونیورسٹی میں بلوچستان کے طالب علم کے اغواء اور تشدد زدہ نعش ملنے کی نشاندہی

جب تک بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم نہیں کئے جائیں گے ہم ترقی نہیںکر پائیں گے، سینیٹر ہدایت اللہ

منگل 20 فروری 2018 21:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) ایوان بالا کے منگل کو اجلاس میں میں عوامی اہمیت کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر ہدایت اللہ نے کراچی یونیورسٹی میں کچھ عرصہ قبل بلوچستان سے تعلق رکھنے والے طالب علم احمد شاہ کے اغواء اور بعد ازاں تشدد زدہ نعش ملنے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بلوچستان کے بچوں کو تعلیم کے مواقع فراہم نہیں کئے جائیں گے ہم ترقی نہیںکر پائیں گے۔

(جاری ہے)

ہائوس آف فیڈریشن کی طرف سے اس حوالے سے سندھ حکومت سے جواب طلب کیا جائے، ان کے آبائی حلقے میں ناحق قتل کے خلاف گزشتہ روز احتجاجی مظاہرے کے دوران بازار جلا دیئے گئے ہیں حکومت اگر ہمارے بچوں کو دیگر علاقوں میں پڑھنے کیلئے تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو ہمارے بند کئے گئے 650 کے قریب سکول کھول دیئے جائیں ہم اپنے بچوں کو پڑھنے اور مرنے کیلئے کہیں نہیں بھیجیں گے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں