رضاربانی کی سینیٹ سیکرٹریٹ کو مقامی روزنامہ کو خاتون سینیٹر کے مرحوم شوہر کے حوالے سے خبر کی تردید کیلئے لکھنے کی ہدایت

منگل 20 فروری 2018 21:32

رضاربانی کی سینیٹ سیکرٹریٹ کو   مقامی روزنامہ کو خاتون سینیٹر کے مرحوم شوہر کے حوالے سے  خبر  کی تردید کیلئے  لکھنے کی ہدایت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2018ء) چیئرمین سینٹ میاں رضاربانی نے خاتون سینیٹر کی طرف سے ان کے مرحوم شوہر اور سابق ایم این اے محسن علی قریشی پر مقامی روزنامہ کی طرف سے سرکاری اراضی پر قبضے کے حوالے سے شائع کی جانے وا لی خبر پر سینیٹ سیکرٹریٹ کو روزنامہ کو تردید چلانے کا لکھنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو عوامی اہمیت کے حامل مسئلہ پر گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر خالدہ پروین نے کہا کہ مقامی روزنامہ نے ان کے مرحوم شوہر جوکہ سابق ایم این اے تھے پر سرکاری اراضی پرقبضہ بابت جھوٹی خبر شائع کی ہے میرے شوہر وفات سے قبل کافی عرصہ کومہ میں رہے ہیں چیئرمین سینیٹ نے اس موقع پر سیکرٹری کو ہدایت کی کہ اخبار کو لکھا جائے کہ وہ خاتون رکن سینیٹ کے مرحوم شوہر بابت چلائی جانے والی خبر جس سے ان کی دل آزاری ہوئی کی تردید شائع کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں