اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںوفاقی دار الحکومت میں انسداد دہشت گردی پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس ..

وفاقی دار الحکومت میں انسداد دہشت گردی پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع

نیکٹا کی طرف سے منعقد کردہ کانفرنس 5 اپریل تک جاری رہے گی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) وفاقی دار الحکومت میں انسداد دہشت گردی پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس شروع ہو گئی۔نیکٹا کی طرف سے منعقد کردہ کانفرنس 5 اپریل تک جاری رہے گی۔کانفر نس میں دنیا بھر سے سرکاری و غیر سرکاری ماہرین۔

(خبر جاری ہے)

ریسرچر اور سکالرز اور اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کے حکام شریک ہیں۔کانفرنس کے آغاز پر دہشت گردی میں جاں بحق ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔کانفرنس میں کوآرڈینیٹر نیکٹا احسان غنی نے خطبہ استقبالیہ دیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔احسان غنی نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں