سزا سے بچنے کے لئے دانیال اور طلال چودھری کا بھی ملک چھوڑنے کا فیصلہ

منگل 3 اپریل 2018 16:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) وفاقی کابینہ کے دو اہم رکن او ر شریف خاندان سے وابستہ دانیال عزیز اور طلال چودھری کا بھی ملک سے بھاگنے کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ دونوں وزراء نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے مقدمہ سے خود کو بچانے کے لئے ملک چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

حکومت کے اہم ذرائع نے بتایا ہے کہ اعلٰی قیادت حکمران جماعت نے اپنے دو نوں بہی خواہ طلال اور دانیال عزیز کو ہدایت کی ہے کہ توہین عدالت سے بچنے کا واحد راستہ پاکستان چھوڑ دے اور لندن میں جا کر سکونت اختیار کرنا ہے تاکہ جیل کی سزا اور نااہلی کے ممکنہ سزا سے بچا جا سکے ۔

دانیال اور طلال چودھری سے قبل ان کی قیادت مریم نواز اور کیپٹن(ر) صفدر نے بھی ملک چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہوئے برطانیہ سے دس سال کا ویزا حاصل کرنے کی درخواست دے رکھی ہے توقع کی جا رہی ہے کہ وفاقی کابینہ کے یہ دونوں وزیر بھی ملک چھوڑ رہے ہیں اس حوالے سے جب دانیال اور طلال چودھری سے موقف لینے کی کوشش کی تو انہوں نے وضاحت تادم تحریر دینے کی وضاحت نہیں کی ۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں