اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںامریکی محکمہ خارجہ کی سینئر عہدیدار ایلس ویلزکا 28 مارچ سے 3 اپریل تک ..

امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر عہدیدار ایلس ویلزکا 28 مارچ سے 3 اپریل تک اسلام آباد اور کراچی کا دورہ

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) امریکی محکمہ خارجہ کی سینئر بیورو عہدیدار برائے جنوب و وسط ایشیائی امور، سفیر ایلس ویلز نے 28 مارچ سے 3 اپریل تک اسلام آباد اور کراچی کا دورہ کیا۔ ایلس ویلز نے اسلام آباد میں وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال، ریاستی اور سرحدی امور (سیفران) کے وفاقی وزیر لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ، وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ، محصولات اور اقتصادی امور مفتاح اسماعیل، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ، مشیر برائے قومی سلامتی ناصر جنجوعہ اور اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے پناہ گزین کے پاکستان میں نمائندے روون مینک دیوالا سے ملاقاتیں کی۔

ایلس ویلز چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر باجوہ سے بھی ملیں۔ اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتوں کے دوران میں جنوبی ایشیاء کے بارے میں حکمت عملی، تمام دہشت گرد گروہوں کے خاتمہ کے عزم اور دونوں ملکوں کے مابین مفید باہمی اقتصادی اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(خبر جاری ہے)

وہ ویک اینڈ پرکراچی گئیں جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کی۔

افغانستان کے بارے میں تاشقند کانفرنس کے تناظر میں سفیر ویلز نے اس بڑھتے ہوئے عالمی اتفاق رائے کا ذکر کیا جو افغانستان میں قیام امن کے سلسلہ میں پیشرفت کے سلسلہ میں پایا جاتا ہے اور اس با معنی کردار کی بات کی جو پاکستان امریکہ کے ساتھ تعاون کی صورت میں مسئلہ افغانستان کے پرامن حل کیلئے ادا کر سکتا ہے۔ کراچی میں سفیر ویلز نے کراچی اور سندھ میں مضبوط اقتصادی اور عوامی روابط کے فروغ کیلئے کی جانے والی امریکی کوششوں پر بھی روشنی ڈالی۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں