پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اسلام آباد میں خواتین ونگ کی تنظیم نو اور ممبر سازی کیلئے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی

منگل 3 اپریل 2018 18:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت عامر صادق نے اسلام آباد میں خواتین ونگ کی تنظیم نو اور ممبر سازی کیلئے مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دیدی۔ مرکزی آرگنائزنگ کمیٹی اسلام آباد کے شہری اور دیہی علاقے کیلئے سٹی اور رورل آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے گی۔

مرکزی آگنائزنگ کمیٹی میں فرحانہ قمر، فرح اکبر، نرگس ناصر، الماس امتیاز، رفعت اعظم، شائستہ تبسم ایڈووکیٹ، میراج ترین ایڈووکیٹ، جویریہ امبرین ایڈووکیٹ، سعیدہ مشتاق، چاند بی بی، نصرت قادر، روتھ،کوثر بی بی ، طاہرہ خدیجہ، طیبہ خان، بلقیس منظور، کشمیر بی بی، فرح جاوید ، راشدہ، سدرہ حسین ، فرزانہ کامران اور کنیز زہرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سینیٹر نزہت عامر صادق نے کہا ہے کہ آرگنائزنگ کمیٹیاںشہری اور دیہی علاقوں میں گلی اور محلہ کی سطح پر ممبر سازی کریں گی۔

اس ممبر سازی اور کمیٹی ممبران کی کارکردگی کی بنیاد پر شعبہ خواتین اسلام آباد کی تنظیم نو کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر ہیں اور لوگ انھیں ملک کا مستقبل سنوارنے کی واحد امید سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کمیٹی ممبران کو ہدایت کی کہ دن رات محنت سے ممبر سازی کی جائے اور خواتین کی بڑی تعداد جو مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرنا چاہتی ہیں، ان سے رابطہ کرکے انہیں جماعت میں شامل کیا جائے۔ اس موقع پر اسلام آباد شعبہ خواتین کی جنرل سیکرٹری شاہین حبیب اللہ بھی موجود تھیں۔ انہوں نے بھی اس عزم کا اعادہ کیا کہ خواتین ہر سطح پر پارٹی کو مضبوط بنانے میں اپنا کردار اداکریں گی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں