اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںذوالفقار علی بھٹو کل بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، سیّد نیئر حسین ..

ذوالفقار علی بھٹو کل بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، سیّد نیئر حسین بخاری

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ سیّد نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں، ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کے پھندے پر تو جھول گئے لیکن ملک و ملت سے غداری کی نہ آمر کے ساتھ سمجھوتہ کیا۔

(خبر جاری ہے)

انہوں نے یہ بات پہلے منتخب جمہوری وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کیلئے لاڑکانہ روانگی سے قبل مرکزی دفتر میں پارٹی عہدیداران سے گفتگو میں کہی ۔

نیئر بخاری نے کہا کہ قائد عوام کاعدالتی قتل درحقیقت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو کو عالمی ساز ش کے تحت منظر سے ہٹانے کے بعد ان کی بیٹی شہید بے نظیر بھٹو نے ان کے نظریہ مزید مضبوط بنایا اور بھٹو کا نظریہ آج بھی اسی طرح زندہ ہے۔آصف علی زرداری کے دور میں اٹھارویں ترمیم کے تحت آئین سے آمر کا نام حرف غلط کی طرح مٹا دیا گیا۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی نے قائد عوام کے مشن پر عمل پیرا ہے۔

اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں