پیپلز پارٹی بلاول کی قیادت میں عوامی قوت سے قائد عوام شہید کے مشن پر عمل پیرا ہے، نیئر حسین بخاری

منگل 3 اپریل 2018 19:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل اور سابق چیئرمین سینٹ سید نیئر حسین بخاری نے پہلے منتخب جمہور ی وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی میں شرکت کے لیے لاڑکانہ روانگی سے قبل مرکزی دفتر میں پارٹی عہدیداران سے گفتگو میں کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔

قوم دشمنوں کے نام و نشان مٹ گئے مگر بھٹو خاندان آج بھی لوگوں کے دلوں پر راج کرتا ہے ۔ وطن دوست ذوالفقار علی بھٹو پھانسی کے پھنڈے پر جھول گئے لیکن ملک و ملت سے غداری کی نہ آمر کے ساتھ سمجھوتہ کیا ۔ نیئربخاری نے مزید کہا کہ آمرانہ ذہنیت کو ذوالفقار علی بھٹو کی طرف سے شہریوں کی سیاسی و ریاستی معاملات میں شرکت ہضم تو انہوں نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کو تختہ دار پر پھانسی چڑھا دیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائد عوام کاعدالتی قتل درحقیقت پاکستان کے روشن مستقبل کا قتل ہے۔ قائد عوام کو بظاہر منظر سے ہٹانے والے ملک و ملت دشمنوں کا کوئی نام لیوا نہیں لیکن ذوالفقار علی بھٹو گڑی خدابخش کے قبرستان سے اب بھی کرڑوں لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھٹو کو عالمی ساز ش کے تحت منظر سے ہٹانے کے بعد جن کا خیال تھا کہ بھٹو کا نظریہ ختم ہو جائے گا وہ ناکام ہوا ، بھٹو کے نظریے کو ان کی بیٹی شہید بے نظیر بھٹو نے مزید مضبوط بنایا اور انہی قوتوں نے بے نظیر کو بھی شہید کرا دیا لیکن بھٹو کا نظریہ آج بھی اسی طرح زندہ ہے ۔

آصف علی زرداری کے دور میں اٹھاروین ترمیم کے تحت آئین سے آمر کا نام حرف غلت کی طرح مٹا دیا گیا ۔ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی عوامی قوت سے قائد عوام شہید کے مشن پر عمل پیرا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں