آئیسکو نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا

منگل 3 اپریل 2018 19:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے مختلف علاقوں میں بجلی کی بندش کا شیڈول جاری کر دیا۔ آئیسکو ترجمان کے مطابق (آج) بدھ 04 اپریل کو صبح 09:00 بجے تا دن 15:00 بجے تک سرکا ل، آفندی کالونی، سید پور، فیض آباد، صادق آباد، نو ر محمد روڈ، ڈھوک کھبہ، ملک آباد، شمس آباد، نیشنل مارکیٹ، غوثیہ کالونی، پی ٹی سی ایل، کرکٹ سٹیڈیم، ٹی اینڈ ٹی، 6thروڈ، نیو ملپور، بی بلاک، ای بلاک، سی او ڈی، F-10(کالا بیس)، انڈسٹریل، F-2(چپ بورڈ)، پی ٹی سی فیڈرز، ، صبح08:00 بجے تادن 10:00 بجے تک مرید، سرپاک، مین بازار، آرا بازارفیڈرز، رات22:00 بجے تا 24:00 بجے تک لائن پارک، مینگن، سرکال، مُرید، مین بازار، آرابازار فیڈرز، صبح10:00 بجے تادن 14:30 بجے تک حیدر روڈ، اے ایف آئی سی، مال روڈ، سرسید روڈ فیڈرز، صبح09:00 بجے تادن 15:30 بجے تک گداری فیڈرزاور گردونواح کے علاقے متاثر ہوںگے۔

(جاری ہے)

مورخہ02 اپریل، صبح08:00 بجے تا مورخہ04 اپریل، 23:55 بجے تک ماڈرن فلور، ملت آباد، این آر سی، ڈھوک چوہدریاں، کے ٹی ایم فیڈرز پر متبادل ذرائع سے بجلی کی سپلائی جاری رہے گی۔ آئیسکو اپنے معزز صارفین سے بجلی کی سپلائی کے دوران پیش آنے والے اس تعطل پر معذرت خواہ ہے۔کام مقررہ وقت سے قبل مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ وقت سے پہلے بھی بحال کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں