متحدہ لیگ کے نام سے نئی سیاسی جماعت میدان میں اترنے کے لئے تیار

نئی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹرامجد کے نام پر رجسٹرڈ ،الیکشن کمیشن میں مکمل تفصیلات بھی جمع

منگل 3 اپریل 2018 21:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) متحدہ لیگ کے نام سے ایک نئی سیاسی جماعت میدان میں اترنے کے لئے تیار ہو گئی نئی پارٹی آل پاکستان مسلم لیگ کے صدر ڈاکٹرامجد کے نام پر رجسٹرڈ کرائی گئی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں پارٹی کی مکمل تفصیلات بھی جمع کر ا دی گئیں تفصیلات کے مطابق منگل کے روز اے پی ایم ایل کے صدر ڈاکٹر امجد نے الیکشن کمیشن میں اپنی اہلیہ کے نام پر رجسٹرڈ کرائی اس موقع پر انہوں نے کہا ہے کہ اتحاد لیگ میں 22 جماعتوں کے الائنس سے بنائی گئی ہے نئی پارٹی آئندہ انتخابات میں بھی حصہ لے گی۔ قومی اتحاد میں شامل 22 جماعتوں کو متحدہ لیگ کا حصہ بنایا جائے گا۔ اور مناسب وقت پرنئی جماعت کا اعلان کریں گے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں