موسمی تغیرات کے اثرات کی کوئی حدود نہیں، ڈاکٹر غلام محمد علی

پی اے آر سی ملک میں کسانوں کی تربیت کے حوالے سے اہم اقدامات اُٹھا رہی ہے تا کہ ملک میں موسمی تغیرات کے اثرات سے بچا جا سکے اور ملکی زراعت کی پیداوار متاثر نہ ہو ،ڈی جی این اے آر سی

منگل 3 اپریل 2018 21:16

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) ڈائریکٹر جنرل این اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی نے کہا ہے کہ موسمی تغیرات ایک اہم نوعیت کا مسئلہ ہے اور اسکے اثرات کی کوئی حدود نہیں، پی اے آر سی ملک میں کسانوں کی تربیت کے حوالے سے اہم اقدامات اُٹھا رہی ہے تا کہ ملک میں موسمی تغیرات کے اثرات سے بچا جا سکے اور ملکی زراعت کی پیداوار متاثر نہ ہو ۔

ان خیا لات کا اظہار انہوں نے پی اے آر سی کی جانب سے الیکٹرنک اور پرنٹ میڈیا کے نمائندگان کے لیے ہائی آویئر منصوبہ کے زیر اہتمام موسمی تغیرات کے پیش نظر نئی ٹیکنالوجی پر عمل در آمد کی سائٹ سوروبا ،چکری کے معلوماتی دورے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمالین ہائی آویئر( HI-AWARE) منصوبہ کے زیر اہتمام پاکستان، بنگلہ دیش، انڈیا، نیپال کے غریب اور سیلاب زدہ علاقوں ، پہاڑی علاقوں اور اپر گنگا ،گنداکی اور ٹیسٹا ریور کے رہائشیوں کے لیے موسمی تغیرات سے نمٹنے اور جدید طریقوں کو اپنانے کے لیے معلومات اور مدد فراہم کی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

، انہوں نے کہا کہ اس سائٹ پر موسمی تغیرات کے حوالے سے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال اور انڈس بیسن کے رہائشی کسانو ں کے لیے زراعت کے نئے طریقوں سے واقفیت کے حوالے سے بہت کام کیا گیا ہے۔ اس سائٹ کا مقصد کسان برادری کے لیے موسمی تغیرات کے پیش نظر زراعت کے جدید طریقوں کو اپنانے سے متعلق علوم سکھائے جاتے ہیں اور تربیت بھی فراہم کی جا تی ہے۔

یہ سائٹ کسانوں اور زراعت سے متعلقہ افراد کے لیے معلوماتی اور نت نئے طریقے سیکھنے کے لحاظ سے اہم ترین ہے۔ اس طرح کے منصوبہ جات کو کامیابی کے بعد ملک کے دیگر علاقوں میں بھی عام کیا جائے گا۔ اس موقع پرہائی آویئر ( HI-AWARE) ٹیم کے ممبران نے مہمانان کو اس سائٹ پر انسٹال شدہ نئے آلات اور طریقوں کے بارے میں بریف کیا۔ این اے آر سی کی طرف سے مہمانان کو خوش آمدید کہا گیا ۔

ڈاکٹر منیر احمد نے بھی میڈیا کے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میڈیا کے نمائندے پی اے آر سی کے زیر اہتمام ہونے والی زرعی تحقیقی سرگرمیوں کو اجاگر کرنے میں مدد دیں تا کہ پی اے آر سی کی تحقیق عام کسان تک پہنچ سکے اس دورے کا انعقاد پی اے آر سی کی جانب سے کیا گیا جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے علاوہ ،اعلی پالیسی میکرز ، تعلیمی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی ہے۔۔۔۔۔طارق ورک

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں