سی بی ا ے امان اللہ خان گروپ کے اعزاز میں دامن کوہ میں شاندار تقریب

سی ڈی اے ملازمین کے حوالے ہونے والی کائوشوں کو سراہا ، اعتماد کا اظہار، مستقبل میں ساتھ نبھانے کا عہد

منگل 3 اپریل 2018 21:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء)سی ڈی اے لیبر یونین (سی بی ای) امان اللہ خان گروپ کے اعزاز میں دامن کوہ کے مقام پرسی ڈی اے ملازمین پر مشتمل ایک پینل اٹک اتحاد گروپ نے اپنی حمایت کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا جس میں اٹک اتحاد گروپ کے جنرل سیکرٹری گل خاندان،خلیق خٹک،نعمت اللہ،سعید اختر،ملک نوید،ودیگر سینکڑوںگروپ ممبران نے چوہدری یسین گروپ کو چھوڑ کرسی ڈی اے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ میں شمولیت کا اعلان کیااور لیبر یونین کی قیادت کی سی ڈی اے ملازمین کے حوالے سے کی جانے والی کائوشوں کو سراہتے ہوئے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں ساتھ نبھانے کا عہد کیااس موقع پر لیبر یونین (سی بی ای) جنرل سیکرٹری امان اللہ خان ،صدر سید شباب بخاری نے کہا کہ ہم سی ڈی اے کے مزدور اور اپنے سپوٹران جن میں اٹک اتحاد گروپ،انصاف گروپ،پاشاگروپ،شیرپائوگروپ،جنگ،چناب ،دیگرگروپز جنھوں نے ادارے اور اسکے ملازمین کی بہتری کیلئے لیبر یونین امان اللہ خان گروپ پر اعتماد کیاہے ان کے نہایت مشکور ہیں ہم انہیں مایوس نہیں کریں گے ادارے کی مضبوطی اور خوشحال مزدور ہمارا اولین نصب العین ہے تقریب میں لیبر یونین کی کی اعلی قیادت راجہ حسن اختر عباسی،دائود رحمان خان،ملک عاصم،چوہدری زاہد احمد،عامر خان،دیگر نے شرکت کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں