ْسپریم کورٹ میں بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق از خود نو ٹس کیس کی سماعت اسلام آباد میں کورنگ نالے کے اطراف غیرقانونی تعمیرات کیخلاف

کاروائی کاحکم، دوہفتے میں پیشرفت رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت ، بوٹینیکل گارڈن تجاوزات کے زیرالتوا مقدمات کے ریکارڈ سے آگاہ کیا جائے، پنجاب حکومت کو سیوریج منصوبہ فنڈنگ سے متعلق تفصیلات دینے کی ہدایت

منگل 3 اپریل 2018 21:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے بنی گالہ میں غیرقانونی تعمیرات سے متعلق از خود نو ٹس کیس کی سماعت کر تے ہوئے اسلام آباد میں کورنگ نالے کے اطراف غیرقانونی تعمیرات کیخلاف کاروائی کاحکم د یا ہے اور دوہفتے میں پیشرفت رپورٹ پیش کر نے کی ہدایت کی ہے ، عدالت نے مزید کہا کہ بوٹینیکل گارڈن تجاوزات کے زیرالتوا مقدمات کے ریکارڈ سے آگاہ کیا جائے اور پنجاب حکومت کو بھی سیوریج منصوبہ فنڈنگ سے متعلق تفصیلات دینے کی ہدا یت کی ہے ، عدالت نے حکم دیا کہ ریگولائیزیشنزاور متعلقہ قوانین کی دوہفتے میں منظوری اور سیوریج منصوبے کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔

دوران سماعت چیف جسٹس میا ں ثاقب نثار نے کہا کہ دو سے تین ہفتے میں کام نہ ہوا تو طارق فضل چوہدری ذمہ دار ہوں گے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نیئر رضوی نے بتایا کہ بنی گالہ میں تمام آبادی کو ریگولر کیا جائے گا، جبکہ 30 مارچ 2018 کے بعد ہونے والی تعمیرات گرا دی جائیں گی اور پہلے والی ریگولر کی جائیں گی ، سی ڈی اے نے ریگولیشنز کا ڈرافٹ تیار کر لیا ہے،چیف جسٹس نے کہا کہ ابھی آپ جا کر نعرہ لگائیں گے کہ گھروں کو مستثنیٰ کروایا ہے ،نعرے میں کہیں کسی ادارے کی کوشش کا ذکرنہیں ہوگا ،آپ نے توصرف ووٹ مانگنے ہیں، صبح کسی نے یہ میسج بھیجا کہ چائنہ نے ترقی کیسے کی ،چائنہ نے 400 کے قریب وزرا کوفارغ کرکے تمام ذمہ داران کے خلاف کاروائی کی تھی، چیف جسٹس نے عمران خان کے وکیل ڈاکٹربابراعوان سے پوچھا کہ کیا آپ ریگولیشنز سے مطمئن ہیں تو ڈاکٹربابر اعوان نے کہا کہ آپ کے حکم کے مطابق مل کر ریگولیشنز تیار کی ہیں، جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ 8 مرلے پلاٹ کی تعمیرات کو صرف 10روپے کے حساب سے جرمانہ وصولی پر ریگولر کریں گے، کیا یہ مذاق نہیں ہے،فا ضل وکیل نے بتایا کہ یہ فی مربع فٹ پر جرمانہ ہے توچیف جسٹس نے کہا کہ مستقبل میں کوئی غیرقانونی تعمیرات نہ ہوں، ہمارا مقصد نالہ کورنگ اور بوٹینیکل گارڈن کاتحفظ ہے،ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مزید بتایا کہ کورنگ نالے کے اندر بھی گھربنے ہوئے ہیں، رواں ہفتے تجاوزات کنندگان کونوٹس جاری کردیں گے۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ غیرقانونی تعمیرات کے ذمہ داران کے نام بتائیں تمام متعلقہ افراد کیخلاف کارروائی کریں گے۔عدالت نے بوٹینیکل گارڈن تجاوزات کے زیر التوا مقدمات کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ریگولائزیشنز اورمتعلقہ قوانین کی دوہفتے میں منظوری لی جائے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سے سیوریج منصوبے کی ماہانہ پیشرفت رپورٹ بھی مانگ لی ہے اور کورنگ نالے کے اطراف غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا حکم دیتے ہوئے رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ سے مقدمات کا ریکارڈ اور تفصیلات بھی طلب کرلیں۔

کیس کی مزید سماعت (آج )بدھ کو دوبارہ ہوگی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں مارگلہ ہلزسٹون کرشنگ سے متعلق ازخود نوٹس نمٹا تے ہوئے حکم دیا کہ تمام صوبائی حکومتیں کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کریں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں