اسلام آباد ہائیکورٹ نے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے خلاف دائر درخواست پر تمام متاثرہ افراد کو طلب کر لیا

منگل اپریل 21:33

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے شہریوں کے شناختی کارڈ بلاک کرنے کے اقدام کے خلاف دائر درخواست پر تمام متاثرہ افراد کو طلب کرتے ہوئے سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی ہے۔ منگل کو جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

فاضل جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ حکومت اور نادرا معاملے کو جلد حل کرے اور یہ بتائیں کہ نادرا کو کسی بھی شہری کی شہریت کو منسوخ یا بلاک کرنے کا کیا آئینی اختیار ہے۔

عدالت نے تمام متاثرہ افراد جن کے شناختی کارڈز بلاک کئے گئے تھے،کو جمعہ کے روز طلب کر لیا۔ سماعت کے دوران نادرا کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ تمام کسیز پرانے ہیں، جس پر عمل نہیں کیا جا سکتا۔ عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل کو آئندہ سماعت پر طلب کر تے ہوئے کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments