وائس ایڈمرل کلیم شوکت سے جاپانی کمبائنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر ڈیشوکی کاجیموتا کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

منگل 3 اپریل 2018 21:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت سے جاپانی کمبائنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر ڈیشوکی کاجیموتا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق منگل کو جاپانی کمبائنڈ ٹاسک فورس کے کمانڈر ڈیشوکی کاجیموتا نے پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے نائب سربراہ وائس ایڈمرل کلیم شوکت سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں