پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کر دی ہیں، مصدق ملک

ڈو مور کہنے والوں کو نو مور کہہ دیا، عالمی برادری دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرے، تقریب سے خطاب

منگل اپریل 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشت گردوں کی پناہ گاہیں ختم کر دی ہیں، ڈو مور کہنے والوں کو نو مور کہہ دیا ہے، عالمی برادری دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کی بے پناہ قربانیوں کااعتراف کرے۔معاون خصوصی وزیراعظم نے یہ بات منگل کو انٹرنیشنل کائونٹر ٹیررازم فورم کے حوالے سے مقنعدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور اچھے اور برے طالبان کے نظریہ کو ختم کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب دہشت گردوں کی کو ئی محفوظ پناہ گاہیں نہیں ہیں، ملک سے دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمہ کیلئے نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا اور اس پر من وعن عملدرآمد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والوں کو ہم نے نو مور کہہ دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا ملک سے انتہا پسندی کی روک تھام کیلئے اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے 2016ء میں سائبر کرائم ایکٹ بنایا، پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی میڈیا کے حوالہ سے اپنا ذمہ دارانہ کردار ادا کرے، حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو یقینی بنائے جبکہ عالمی میڈیا دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے پاکستان کے کردار کو حقیقی معنوں میں اجاگر کرے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے بے پناہ قربانیوں کے باوجود مغربی میڈیا نے بدنام کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 66 ہزار سویلین، 7 ہزار آرمڈ فورسز کے سپاہیوں سے لے کر جنرل تک کے افسران شہید ہوئے جبکہ 18 ہزار افسران زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments