شہید ذوالفقار علی بھٹو کل بھی زندہ ،انکا نام مٹانے والے خود مٹ گئے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی وا لا

منگل 3 اپریل 2018 21:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر اپنے پیغام میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو آج بھی زندہ ہیں اور بھٹو کا نام مٹانے والے خود مٹ گئے انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو ایک عہد ساز سیاست دان تھے اسلامک سربراہ کانفرنس کا انعقاد ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غربت اور عدم مساوات کے خلاف جدو جہد کی بھٹو نے جمہوریت اور سول بالا دستی کے لیے خود کو قربان کیا انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1971 کی جنگ میں 93 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرایا ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کا پانچ ہزار مربع میل رقبہ بھارت سے چھڑوایا سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 1973 کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کا بہت بڑا کارنامہ ہے اسی آئین پر آج بھی چاروں صوبے متفق ہیں انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو یاد رکھیں گیآج بھٹو کے مخالفین کو بھی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کررہے ہیں.

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں