سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کیلئے دا ئر حکومتی د رخواست خارج کر دی

منگل 3 اپریل 2018 21:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے کیلئے حکومت کی جانب سے دا ئردرخواست خارج کردی ۔چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ہائی کورٹ نے 67 فیصد کوٹے کو60 فیصد کردیا جس پر سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کابینہ کمیٹی قائم کی گئی تھی، کابینہ کمیٹی نے کوٹہ 60 فیصد سی67 فیصد کردیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی چاہیے۔بعدازاں عدالت نے حج کوٹہ بڑھانے کے لئے حکومت کی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں