اسلام آباد پولیس کی سما ج دشمن عنا صر کیخلاف کارروائیاں ،9ملزمان گرفتار

قبضہ سے 2 ٹمپر ڈ کا ریں ، بوگس رجسٹر یشن بکس، اسلحہ معہ ایمو نیشن ، شراب اور ہیر وئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ،تفتیش جا ر ی

منگل 3 اپریل 2018 21:54

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) اسلام آباد پولیس نے سما ج دشمن عنا صر کے خلاف مختلف علاقوںمیں کارروائیاں کے دوران9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 2 ٹمپر ڈ کا ریں ، بوگس رجسٹر یشن بکس، اسلحہ معہ ایمو نیشن ، شراب اور ہیر وئن برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ،مزید تفتیش جا ر ی ہے،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس افسران کو ہد ا یات جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر اور منشیا ت فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کر یک ڈائو ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا سکے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئی09ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ،تھا نہ بہار ہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر امتیاز احمد نے ملزم نعما ن مسیح سے 7لیٹر شراب بر آمد کرلی، تھا نہ بنی گا لہ پولیس کے اے ایس آئی ثا قب پر و یز نے غیر قانو نی طو ر پر گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم محمد اشرف کو گرفتار کر لیا، اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی وحید احمد نے دوملزمان محمد عمر ان سے سوزوکی مہر ان کا ر رجسٹر یشن نمبر AHX-373قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر د اور رجسٹر یشن بک بو گس پائی گئی ، اسی طر ح ملزم سیف اللہ سے ٹیو ٹا کر ولا کا ر رجسٹر یشن نمبر LEE-8890قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر د اور رجسٹر یشن بک بو گس پائی گئی، تھا نہ ترنو ل پولیس کے سب انسپکٹر غلا م مصطفٰی نے ملزم نو ید خا ن سے 430گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ، تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی اختر زمان نے ملزم محمد نعمان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، جبکہ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی محمد ندیم نے غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں نا صر غفار ، ملزمات مسما ة کلثوم اور رضیہ بی بی شامل ہیں ، ملزمان کیخلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ،ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ بادنجیب الرحمان بگوی نے سبزی منڈی پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے،انہو ںنے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں