انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا آخری روز

الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر 1286اعتراضات موصول ہوئے لیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ کل سے اعتراضات کی سماعت کرے گا انتخابی عذرداریوں سے متعلق دائر تمام پٹیشنز کی سماعت مئی کے مہینے تک ملتوی

منگل 3 اپریل 2018 22:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اپریل2018ء) انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کا آخری دن ،الیکشن کمیشن کو اب تک مجموعی طور پر ملک بھر سے 1286اعتراضات موصول ہوئے ہیں سب سے زیادہ پنجاب سے 706سندھ سے 284خیبر پختونخوااور فاٹا سے 192جبکہ بلوچستان سے 104اعتراضات موصول ہوئے ہیں ،الیکشن کمیشن کا تین رکنی بنچ کل بدھ سے اعتراضات کی سماعت کرے گا،الیکشن کمیشن نے انتخابی عذرداریوں سے متعلق دائر تمام پٹیشنز کی سماعت مئی کے مہینے تک ملتوی کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن میں انتخابی حلقہ بندیوں پر اعتراضات جمع کرانے کی ڈیڈلائن قریب آتے ہی الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں اعتراضات جمع کرانے والوں کا رش بڑھ گیا ہے سیاسی جماعتوں اور انتخابات میںحصہ لینے کے خواہشمند امیدواروں کی بڑی تعداد الیکشن کمیشن سے حلقہ بندیوں سے متعلق معلومات لینے کیلئے سہولت سنٹر کے دورے کر رہی ہیں جہاں پر الیکشن کمیشن کی جانب سے قائم کئے جانے والے چاروں صوبوں کیلئے قائم الگ الگ ڈیسک ان کی رہنمائی کر رہے ہیںانتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا 3رکنی بنچ آج بدھ سے اعتراضات کی سماعت کرے گا جس کیلئے کاز لسٹ آج جاری کی جائے گی انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق اعتراضات 2مئی تک سنے جائیں گے اور امکان ہے کہ اگر حلقہ بندیوں پر اعتراضات کی تعداد زیادہ ہوگئی تو الیکشن کمیشن کا بنچ جمعہ سمیت ہفتہ وار تعطیلات میں اعتراضات سننے کیلئے موجود ہوگاالیکشن کمیشن کے مطابق اگر حلقہ بندیوں پر اعتراضات 900سے تجاوز کر گئے تو روزانہ کی بنیاد پر 30سے زائد اعتراضات سننے کے بعد ہی ایک ماہ کے اندر تمام تر اعتراضات نمٹائے جا سکتے ہیں ۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں