آئندہ مالی سال کے بجٹ سازی کا حتمی مرحلہ شروع ہو گیا

ترجیحی کمیٹی اجلاس کے پہلے روز پانچ وزارتوں نے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز پیش کیں

منگل 3 اپریل 2018 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2018ء) آئندہ مالی سال کے بجٹ سازی کا حتمی مرحلہ شروع ہو گیا، ترقیاتی بجٹ کا ابتدائی خدوخال تیار کرنے کے لئے ترجیحی کمیٹی کے اجلاس کے پہلے روز پانچ وزارتوں نے ترقیاتی بجٹ کی تجاویز کمیٹی کو پیش کیں۔

(جاری ہے)

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پاور ڈویژن نے بجلی کے منصوبوں کے لئی100 ارب روپے کا بجٹ مانگ لیا ہے، جبکہ مالی سال 18-2017 میں پاور سیکٹر کے لئے 59 ارب روپے مختص کیے گئے تھے۔

دوسری جانب وزارت پٹرولیم، وزارت تجارت، وزارت ٹیکسٹائل نے بھی بجٹ تجاویز پیش کر دیں ہیں۔ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال میں ترقیاتی کاموں کے لئے قومی خزانے سے 800 ارب روپے مختص کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ترقیاتی بجٹ کا حجم کتنا ہو گا اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں کریں گے جبکہ ترجیحی کمیٹی کا اجلاس 6 اپریل تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں