سپریم کورٹ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست خارج کردی

منگل اپریل 22:03

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے حج کوٹہ بڑھانے کیلئے دا ئردرخواست خارج کردی ۔منگل کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے حج کوٹہ بڑھانے سے متعلق حکومتی درخواست کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

سماعت کے دوران ڈپٹی اٹارنی جنرل سہیل محمود نے عدالت کے روبرو موقف اپنایا کہ ہائیکورٹ نے 67 فیصد کوٹے کو60 فیصد کردیا جس پر سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کابینہ کمیٹی قائم کی گئی تھی، کابینہ کمیٹی نے کوٹہ 60 فیصد سی67 فیصد کردیا ۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عوام کوآرام دہ حج کی سہولت بھی ہونی چاہئے ۔ بعد ازاں عدالت نے حج کوٹہ بڑھانے کے لئے حکومت کی درخواست خارج کردی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments