شہید ذوالفقار علی بھٹو نے جمہوریت اور سول بالادستی کیلئے خود کو قربان کیا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا

منگل 3 اپریل 2018 22:06

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ ایک عہد ساز سیاستدان تھے، اسلامی سربراہ کانفرنس کا انعقاد ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہے، ذوالفقار علی بھٹو نے اسلامی دنیا کو متحد کرنے کی کوشش کی۔

(جاری ہے)

سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے غربت اور عدم مساوات کے خلاف جدوجہد کی، بھٹو نے جمہوریت اور سول بالادستی کیلئے خود کو قربان کیا۔

انہوں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے 1971ء کی جنگ میں 93 ہزار جنگی قیدیوں کو رہا کرایا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کا 5 ہزار مربع میل رقبہ بھارت سے آزاد کرایا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ 1973ء کا آئین ذوالفقار علی بھٹو کا بہت بڑا کارنامہ ہے، اسی آئین پر آج بھی چاروں صوبے متفق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام ہمیشہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی خدمات کو یاد رکھیں گے، آج بھٹو کے مخالفین بھی ان کی صلاحیتوں کا اعتراف کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں