اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا

منگل 3 اپریل 2018 22:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2018ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2 ٹمپرڈ کاریں، بوگس رجسٹریشن بکس، اسلحہ معہ ایمونیشن، شراب اور ہیروئن برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے، مزید تفتیش جاری ہے۔ وفاقی پولیس کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

تھانہ بہارہ کہو پولیس کے سب انسپکٹر امتیاز احمد نے ملزم نعمان مسیح سے 7لیٹر شراب بر آمد کر لی، تھانہ بنی گا لہ پولیس کے اے ایس آئی ثا قب پر و یز نے غیر قانو نی طو ر پر گیس سلنڈروں میں بھر ائی کر نے پر ملزم محمد اشرف کو گرفتار کر لیا، اینٹی کا ر لفٹنگ سیل پولیس کے اے ایس آئی وحید احمد نے دوملزمان محمد عمر ان سے سوزوکی مہر ان کا ر رجسٹریشن نمبر AHX-373قبضہ پولیس میں لے کر لیبارٹر ی کر وانے پر ٹمپر د اور رجسٹریشن بک بو گس پائی گئی ، اسی طر ح ملزم سیف اللہ سے ٹیو ٹا کر ولا کا ر رجسٹر یشن نمبر LEE-8890قبضہ پولیس میں لے کر لیبا ر ٹر ی کر وانے پر ٹمپر د اور رجسٹر یشن بک بوگس پائی گئی، تھا نہ ترنو ل پولیس کے سب انسپکٹر غلا م مصطفٰی نے ملزم نو ید خا ن سے 430گر ام ہیر وئن بر آمد کرلی ، تھا نہ کو رال پولیس کے اے ایس آئی اختر زمان نے ملزم محمد نعمان سے پسٹل 30بور معہ ایمو نیشن بر آمد کرلیا، جبکہ تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے اے ایس آئی محمد ندیم نے غیر اخلا قی سر گرمیوں میں ملو ث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں نا صر غفار ، ملزمات مسما ة کلثوم اور رضیہ بی بی شامل ہیں، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الرحمان بگوی نے سبزی منڈی پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کارکردگی کو سراہتے ہوئے تعریفی اسناد اور نقد انعامات دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں