اسلام آباد ماڈل ٹریفک پولیس میں ذہنی مفلوج افسران کی بھرتی کا انکشاف

پیر 16 اپریل 2018 20:25

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی دارالحکومت میں ماڈل ٹریفک پولیس میں پا ذہنی طور پر مفلوج پولیس افسران کی بھرتی کا انکشاف ہوا ہے،حواس باختہ و ٹریفک قوانین سے نابلد پولیس افسران کو اسلام آباد ایکسپریس وے پر تعینات کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صدر مملکت کے اچانک اور غیر اعلانیہ وی وی آئی پی روٹ کا نفاذ کرتے ہوئے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی ٹریفک کو حواس باختہ و ٹریفک قوانین سے نابلد ایک اے ایس آئی محمد اعجاز نے H-8 انٹرچینج سے کافی پیچھے اچانک روڈ میں آکر روکنے کی کوشش کی، جس کے باعث فضاء برق رفتار گاڑیوں کی ایمرجینسی بریکوں کی چرچرائٹ سے لرز اٹھی جبکہ موٹر سائیکلوں پر سوار مرد، خواتین و بچے بھی موت کے منہ میں جاتے جاتے بچے۔

(جاری ہے)

اے ایس آئی محمد اعجاز اٴْلٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق شہروں پر پل پڑے ، پاگلوں کی طرح گاڑیوں کے بانٹس و شیشوں پر دونوں ہاتھوں سے برس پڑے، گالی گلوچ و شدید نتائج کی دھمکیاں دیں ،کئی موٹر سائیکل سواروں کی چابیاں زبردستی نکال لی، ماڈل ٹریفک پولیس اسلام آباد میں مخبوط الحواس پولیس افسران و اے ایس آئی محمد اعجاز کی روڈز پر تعیناتی سے ہزاروں شہریوں کی زندگیاں شدید خطرے میں پڑ گئیں مگر وزارت داخلہ، ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد و دوسرے اعلی افسران خاموش تماشائی بن گئے ، مخبوظ الحواس پولیس افسران کی زہنی کمزوری کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ وہ اپنے سربراہ ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب اعوان کو بھی پہچاننے سے انکاری ۔

جڑواں شہروں کے لوگوں نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ، آئی جی اسلام آباد، ایس ایس پی ٹریفک اسلام آباد سے روڈز پر تعینات افسران بشمول اے ایس آئی محمد اعجاز کا نفسیاتی معائنہ کروانے کی استدعا۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں