آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر کی زیر صدارت اے جی پی کے پالیسی بورڈ کا اجلاس

پیر 16 اپریل 2018 21:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) آڈیٹر جنرل آف پاکستان جاوید جہانگیر نے کہا ہے کہ اے جی پی کے محکمہ نے مالی سال 2017-18 کے دوران 12 ہزار 451 ارب روپے کے قابل آڈٹ اخراجات کے 39 ہزار 425 آڈٹ فارمیشنز میں سے دس ہزار 623 ارب روپے کے اخراجات کے حامل 8 ہزار 746 آڈٹ فارمیشنز کا آڈٹ کیا۔ یہ کامیابی آڈٹ فارمشینز کے شعبہ میں اہداف کے حصول کے حوالے سے محکمہ کی کارکردگی کی عکاس ہے۔

اے جی پی کے پالیسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شراکت داروں تک رسائی کی اہمیت کے پیش نظر محکمہ نے شراکت داری کو اہمیت دی ہے اور یہ اپنے اہداف کو حکومتی اصلاحات کے ایجنڈا سے ہم آہنگ بناتے ہوئے مختلف شراکت داروں کے ساتھ رابطہ کاری کو بہتر بنا رہا ہے جس کا مقصد اپنے کلائنٹس کو ان کے مقاصد کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

پالیسی بورڈ کے اجلاس کا مقصد سرکاری شعبہ کے آڈٹ پلان 2018-19 کے لئے آڈٹ سے متعلق سفارشات کا جائزہ لینا اور اس حوالے سے شراکت داروں سے تجاویز حاصل کرنا تھا۔ اجلاس میں سٹیٹ بینک آف پاکستان، سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو، وزارت خزانہ، آئی کیپ اور آئی سی ایم اے پی کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ پالیسی بورڈ کے دیگر ممبران نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں