سپریم کورٹ کا پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات چودہ روز میں کرانے کاحکم

پاکستان کی ساخت کو اہمیت دیں یا موجودہ انتظامیہ کے مسائل کو، سیاست کی وجہ سے کھیل کا نقصان ہو رہا ہے،جسٹس شیخ عظمت عظمت سعید کے ریمارکس

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سپریم کورٹ نے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات چودہ روز میں کرانے کاحکم دیدیا ہے جبکہ کیس کی سماعت کے دوران جسٹس شیخ عظمت عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ پاکستان کی ساخت کو اہمیت دیں یا موجودہ انتظامیہ کے مسائل کو اہمیت دیں، آپ کی سیاست کی وجہ سے کھیل کا نقصان ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کے روز فٹ بال فیڈریشن انتخابات کیس کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی ،دوران سماعت چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہمارا مقصد یہ یے کہ کھیل کو نقصان نہ ہو یہ بتادیں، ملک کو ترجیح دیں یانہیں جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پاکستان کی عالمی سطح پرنمائندگی ہو، پاکستان کی ساخت کواہمیت دیں یاموجودہ انتظامیہ کے مسائل کو اہمیت دیں جسٹس شیخ عظمت کادرخواست گزار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہنا تھاکہ آپ کی انانے پاکستان کوذلیل کرکے رکھ دیایے صدر فٹبال فیڈریشن فیصل صالح حیات عدالت میں پیش ہوے تو وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ فٹبال ایسوسی ایشن پنجاب کے انتخابات کاایشو ہیجس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ سیاست کی وجہ سے کھیل کو نقصان ہو رہا ہے، پہلے مرحلے میں پنجاب کاالیکشن ہوگا اس کے بعد فٹبال کا قومی سطح پرالیکشن ہوجائے گا جسٹس شیخ عظمت کا کہنا ہے کیاموجودہ انتظامیہ چاہتی ہے پاکستان کوالیفائرمیں شرکت نہ کرسکے لگتاہے عدالت میں موجود لوگ نہیں چاہتے مسئلے کاحل ہو چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈووکیٹ علی رضا پہلے مرحلے میں پنجاب کاالیکشن کروائیں گے پھر قومی سطح پر انتخابات بھی ایڈووکیٹ علی رضا کروائیں گے بعد ازاں عدالت نے پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن کے انتخابات چودہ روز میں کرانے کا کاحکم دیدیا ہے اور الیکشن کرانے کے بعد رپورٹ چیمبر میں پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معاملہ نمٹا دیا ہی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں