سینیٹر مشاہد حسین سید کا مشہور زمانہ جملہ’’میاں صاحب کڑاکے کڈدیو‘‘ کی احتساب عدالت میں گونج

منگل 17 اپریل 2018 16:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) سینیٹر مشاہد حسین سید کا مشہور زمانہ جملہ’’میاں صاحب کڑاکے کڈدیو‘‘ کی احتساب عدالت میں گونج ،احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میاں نوازشریف نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایٹمی دھماکے کرتے وقت بہت سارے سیاستدانوں نے بھی مخالفت کی تھی،مگر مشاہد حسین سید نے کہا کہ میاں صاحب’’کڑاکے کڈ دیو وگرنہ قوم تہاڈے کڑاکے کڈ دیگی‘‘ نے میری ہمت بندھائی،اس موقع پر میاں نوازشریف نے وزیر مملکت برائے کیڈ طارق فضل چوہدری سے کہا کہ مشاہد حسین سید کی ٹائی درست کردیں،مشاہد حسین سید نے کہا کہ ٹائی میں خود درست کردوں گا جس پر میاں نوازشریف نے کہا کہ اس سے بڑھکر اور کیا بات ہوسکتی ہے کہ ایک وزیر آپ کی ٹائی درست کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

راجہ ظفرالحق کے کمرہ عدالت میں آنے سے مریم نوازنے اپنی نشست خالی کی اور انہیں جگہ دی،مریم نواز خود اٹھ کر پچھلی نشست پر چلی گئیں جہاں طاہرہ اورنگزیب نے انہیں اپنی نشست دی۔کمرہ عدالت میں ایم این اے میاں جاوید لطیف،محمود خان اچکزئی،امیر مقام،دانیال عزیز،ڈاکٹر آصف کرمانی،سینیٹر پرویز رشید،ایم این اے عاشق کرمانی ،طارق فاطمی،طلال چوہدری اور حنیف عباسی بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں