قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس

منگل 17 اپریل 2018 17:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے وارسک ڈیم کے متاثرین کی تلافی کی بجائے ان کو بجلی کے میٹر نصب کئے بغیر بھاری بل بھیجنے کا سخت نوٹس لیا ہے۔ کمیٹی کا اجلاس منگل کو چیئرمین کمیٹی آسیہ ناز تنولی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) کو ہدایت کی کہ وہ وارسک ڈیم کے متاثرین کی رہائش گاہوں پر میٹروں کی تنصیب اور ان کو بھیجے گئے بلوں سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرے۔

پیسکو حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ وارسک ڈیم کے متاثرین کے 4 ہزار گھروں پر میٹر نصب ہیں جبکہ 75 ہزار افراد کو بل جاری کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صارفین کی جانب سے گذشتہ استعمال کئے گئے یونٹس کو مدنظر رکھ کر نئے بل جاری کئے گئے ہیں۔ کمیٹی نے آئندہ اجلاس پر میٹروں کی تنصیب سے متعلق رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں