نگران وزیراعظم کیلئے سجاد سلیم ہوتیانہ ‘ حسیب اطہر‘ اور محسن ایس حقانی نے نام سامنے زیر گردش

منگل 17 اپریل 2018 20:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) نگران وزیراعظم کیلئے سجاد سلیم ہوتیانہ ‘ حسیب اطہر‘ اور محسن ایس حقانی نے نام سامنے آئے ہیں ۔ اعلیٰ ایوانوں میں زیر گردش ان تینوں ناموں میں سے وفاقی حکومت کسی ایک شخص پر اعتماد کا اظہار کر سکتی ہے ۔ جبکہ اپوزیشن جماعتوں نے تاحال متفقہ طور پر حکمران جماعت کو اپنی نامزدگیاں نہیں دی ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان پیپلزپارٹی موجودہ حالات میں دیگر اتحادیوں کے ساتھ مل کر کسی ایک نام پر متفق ہوتے دکھائی نہیں دے رہے جبکہ برسراقتدار حکومت نگران سیٹ اپ کی تشکیل میں سب سے اہم مہرہ خیال ہوتا ہے جو کہ آج بھی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صورت میں پاکستان مسلم لیگ کے تاحیات نااہل سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے ہاتھ میں ہے۔ اب جب کہ منتخب حکومت اختیارات نگران سیٹ اپ کے حوالے کرنے جارہی ہے وفاقی دارالحکومت میں اہم پوسٹوں پر بیٹھے بیورو کریٹس بھی چھٹیاں یا تو لے چکے ہیں یا لے رہے ہیں گزشتہ چند دنوں سے اعلیٰ بیورو کریٹس کی طرف سے چھٹیاں منانے کیلئے درخواستیں دینے کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں