پولیس نے شہری کی 506 کنال اراضی پر قبضہ کرنے پر نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا

منگل 17 اپریل 2018 21:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) نیلور پولیس نے شہری کی 506 کنال اراضی پر قبضہ کرنے والے نجی ہائوسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کے خلاف عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ انعام اللہ کی عدالت میں جمع کرا دیا ہے اور چالان میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو کو ملزم قرار دیتے ہوئے اس کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تھانہ نیلور پولیس نے دو سال قبل موضع تمیر میں شہری نثار احمد کی پانچ سو چھ کنال زمین پر زبردستی قبضہ کرنے پر نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو اور ان کے صاحبزادے کے خلاف مقدمہ نمبر 132 مورخہ 8 نومبر 2016 درج کیا تھا بعدازاں ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان حیدر کی جانب سے انکوائری میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیف ایگزیکٹو کو قصور وار قرار دیا گیا، پولیس کی جانب سے ملزم کو گرفتار نہ کرنے اور چالان جمع نہ کرانے پر شہری نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا جس پر عدالت عالیہ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے بارہ اپریل 2018 کو پولیس کو چوبیس گھنٹوں میں چالان علاقہ مجسٹریٹ کے پاس جمع کرانے کا حکم دیا تھا، نیلور پولیس نے عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ایسٹ انعام اللہ کی عدالت میں جمع کرا دیا ہے اور مقدمہ کے تفتیشی آفیسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے وارنٹ گرفتاری بھی حاصل کیے جا رہے ہیں، ملزم کے گرفتار نہ ہونے کی صورت میں اسے اشتہاری قرار دینے کی کارروائی بھی کی جائیگی۔

mmh

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں