بجٹ سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات درست نہیں، مسلم لیگ(ن)کی حکومت بجٹ ضرور پیش کرے گی،رانا افضل

اپوزیشن کے بیانات محض سیاسی مقاصد کیلئے ہیں، وہ صرف پولیٹیکل پوائنٹس سکورنگ کررہے ہیں، وزیر مملکت خزانہ کا انٹرویو

منگل 17 اپریل 2018 21:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) وزیر مملکت برائے خرانہ رانا افضل نے کہا ہے کہ آئندہ بجٹ سے متعلق اپوزیشن کے تحفظات درست نہیں،مسلم لیگ(ن) کی حکومت بجٹ ضرور پیش کرے گی۔امریکی نشریاتی ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے رانا افضل نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کی حکومت بجٹ ضروری پیش کرے گی۔ہم تو ایک ذمہ دارانہ طریقے سے ایکٹ کر رہے ہیں اور ہم نے حزبِ مخالف کو یقین دلایا ہے کہ انہیں بجٹ کے اعداد و شمار فراہم کیے جا سکتے ہیں اور اگر ان کو کسی چیز پر اعتراض ہے تو اسے بھی دور کریں گے۔

لیکن یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ ایک نئی حکومت آئے اور وہ آتے ہی بجٹ کیلئے تیاری شروع کری تو ہم بجٹ ضرور پیش کریں گے اور اپوزیشن کے ساتھ مشاورت سے پیش کریں گے۔حزبِ مخالف کی جماعت تحریکِ انصاف کا موقف ہے کہ جولائی میں ہونے والے انتخابات کے بعد بننے والی حکومت کو یہ حق حاصل ہونا چاہیے کہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تاہم مسلم لیگ (ن) اپنے اقتدار کے آخری سال کے دوران بجٹ پیش کر کے ایک اقتصادی راہ متعین کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ منتخب حکومت اپنے طور پر اس میں رد و بدل کر سکتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ اپوزیشن کے یہ بیانات محض سیاسی مقاصد کیلئے ہیں۔اپوزیشن کے کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ وہ صرف پولیٹیکل پوائنٹس اسکورنگ کر رہے ہیں کہ یہ اسمبلی بجٹ کیوں پاس کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کو سمجھایا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوتا ہے تو کسی پچھلی حکومت نے بجٹ پاس کیا ہوتا ہے۔ یہ تو ایک ایسا اتفاق ہے کہ بالکل ڈیوائڈ لائن پر الیکشن ہو رہا ہے۔ اگلی اسمبلی کو11مہینے سے کم مدت ملے گی۔ تو ہم جانے سے پہلے ایک غیر ذمہ داری کیوںکریں کہ ملک کو اکنامک ڈائرکشن ہی نہ دے کر جائیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں