سعودی عرب میں افرادی قوت کی تمام ضروریات پوری کریں گے،ذوالفقار احمد چیمہ

منگل 17 اپریل 2018 21:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) قومی کمیشن برائے تکنیکی و پیشہ وارانہ تربیت (نیوٹیک) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار احمد چیمہ نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں افرادی قوت کی تمام ضروریات پوری کریں گے۔ منگل کو نیوٹیک کی جانب بیان کے مطابق سعودی عرب کے سینئر سفارتکار فہد الشہری نے نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔

ملاقات میں ہنرمند پاکستانیوں کو سعودی عرب میں معقول معاوضہ پر ملازمت کے حصول جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بتایا کہ اب نیوٹیک کے زیر اہتمام نوجوانوں کو مختلف پیشوں میں اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے اور پاکستان، سعودی عرب کیلئے بڑی تعداد میں ہنر مند بھیج سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں ان فنون میں خصوصی تربیت دی جا رہی ہے جس کی سعودی عرب اور مڈل ایسٹ میں زیادہ ڈیمانڈ ہے اس کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو عربی زبان بھی سکھائی جا رہی ہے۔ اس موقع پر سعودی سفارتکار نے عندیہ دیا کہ جلد ہی سعودی عرب کی تعمیراتی بزنس کی بڑی شخصیات کو پاکستان کا دورہ کرایا جائے گا تاکہ وہ خود آکر فنی تربیت کا معیار دیکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں