اسلام آباد، خاتون کو بی آئی ایس پی کے تحت رقم دلوانے کا جھانسہ دے کر نوسرباز طلائی زیورات اور نقدی لے گیا

جمعہ 20 اپریل 2018 23:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2018ء) خاتون کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم دلوانے کا جھانسہ دے کر نوسرباز طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

تھانہ شمس کالونی پولیس کو محمد علی نے بتایا کہ 17مارچ کو نامعلوم ملزم نے مدعی کی والدہ کو بے نظیر انکم سپورٹ سے رقم دلانے کا جھانسہ دیا اور طلائی زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گیا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ ۔۔۔

متعلقہ عنوان :

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں