اسلام آباد ہائیکورٹ، ماتحت عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جمعرات تک ملتوی

جمعہ 4 مئی 2018 17:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 مئی2018ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ماتحت عدلیہ کے ججز کی رہائش گاہیں واپس لینے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی ہے ۔ جمعہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے 33ججز کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی ۔ وفاقی وزیر اکرم درانی اور سیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس عدالت میں پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اکرم درانی نے عدالت کو بتایا کہ جوڈیشل آفیسرز کو رہائشیں دینے کے حوالے سے سمری وزیراعظم کو ارسال کی ہوئی ہے ججز کی رہائشیں واپس لینے کے حوالے سے ہائی کورٹ کے حکم کی تعمیل کی تھی ۔ انہوں نے بتایاکہ عدالت کے حکم پر وزارت ہاوسنگ کی جانب سے 28 مارچ کا نوٹیفیکیشن واپس لے لیا گیا ہے۔سماعت کے دوران فاضل جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیئے کہ ضلعی کچہری کے ججز کرائے کی دوکانوں میں عدالتیں لگائے ہوئے ہیں،ایف ایٹ کچہری میں دہشت گردی کے واقعات بھی ہو چکے ہیں، آئندہ سماعت پر ججز کی رہائش گاہوں کا معاملہ مستقل حل کریں گے ۔ بعد میںعدالت نے مذید سماعت جمعرات تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں