اطلاعات تک رسائی روک کر قانون کی شق 19کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وہ کون سا قانون ہے کہ خفیہ طاقتوں کو کالم روکنے اور خبریں نہ چھاپنے کا کہہ رہی ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کا سینیٹ میں خطاب

جمعہ 4 مئی 2018 18:39

اطلاعات تک رسائی روک کر قانون کی شق 19کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وہ کون سا قانون ہے کہ خفیہ طاقتوں کو کالم روکنے اور خبریں نہ چھاپنے کا کہہ رہی ہیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 مئی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ اطلاعات تک رسائی روک کر قانون کی شق 19کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، وہ کون سا قانون ہے کہ خفیہ طاقتوں کو کالم روکنے اور خبریں نہ چھاپنے کا کہہ رہی ہیں۔ وہ جمعہ کو سینیٹ میں خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

میاں رضا ربانی نے کہا کہ بارہ گھنٹے گزر چکے ہیں امید تھی کہ وزیر اطلاعات ایوان میں آ کر میڈیا پر لاٹھی چارج کرنے والوں کے حقائق کے بارے میں بتائیں گی لیکن انہوں نے ذمہ داری وزارت داخلہ پر ڈال دی، انٹی رائٹس فورس جب صحافیوں اور اساتذہ کے احتجاج پر حرکت میں آجاتی ہے مگر جب فیض آباد میں دھرنا ہوتا ہے تو اسے وہ نظر نہیں آتا، دس دن تک اسلام آباد تک لوگوں کی رسائی ختم ہو جاتی ہے، یہ درست ہے کہ خبریں اور کالم نہیں شائع ہو رہے بلکہ پورے چینل کی نشریات بند کی جا رہی ہیں، آرٹیکل 19کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، بغیر قانون اور نوٹیفکیشن کے یہ تمام کام ہو رہے ہیں، ضیاء دور میں صدارتی آرڈیننس نہیں ہے، آج کم از کم اتنی جگہ خالی چھوڑ دیں تا کہ پتہ چلے کہ یہ سنسر شپ کی وجہ سے نہیں شائع ہوا۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں