اسلام آباد،تھانہ کورال میں ڈاکو موبائل کمپنی کی فرنچائز سے ساڑھے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ،ایس ایچ او کورال واقع سے لاعلم رہے

ہفتہ 19 مئی 2018 23:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2018ء) تھانہ کورال میں دن دیہاڑے ہونے والی ڈکیتی نے وفاقی پولیس کی کارکردگی اور سیف سٹی پروجیکٹ کا پول کھول دیا،ڈاکو موبائل کمپنی کی فرنچائز سے ساڑھے دس لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ایس ایچ او کورال واقع سے لاعلم رہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز تھانہ کورال کیعلاقے میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات دو موٹر سائیکل سوار موبائل کمپنی کی فرنچائز سے ساڑھے دس لاکھ لوٹ کر فرار ہو گئے۔ دونوں مسلح ڈاکوؤں نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے جبکہ ڈاکوفرنچائز میں ملازمین کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کرتے رہے۔حسب معمول وفاقی پولیس دیر سے پہنچی اور ملزمان کی تلاش کی بجائے کھنہ میں ہی بیٹھنے کو ترجیح دی۔۔۔۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں