18ء کے عام انتخابات میں جیت مسلم لیگ(ن) کی ہوگی،ملک اختر گولڑہ

جمہوریت کی آڑ میں ذاتی مفادات کا کھیل کھیلنے والے بے نقاب ہوچکے ،مسلم لیگی رہنما

منگل 22 مئی 2018 19:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے رہنماملک اختر اعوان گولڑہ نے کہاہے کہ میاں نوازشریف محض ایک فرد کا نام نہیں بلکہ ایک نظریے اور فلسفے کا نام ہے جس کی بنیاد یں پاکستانی عوام کی خدمت،آئین کی سربلندی اور ووٹ کی حرمت پر استوار ہیں، ہمارے قائد کا نعرہ "ووٹ کو عزت دو "گھر گھر تک پہنچ چکا ہے ۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی اور مضبوطی پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کی قابل فخر روایت ہے اور پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی اور کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔انہوں نے کہاکہ عوا م کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی سے بوکھلا کر چوردروازے سے سازشی عناصر نے ہرطرح کے حربے استعمال کرکے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی مقبول ختم کرنے کی کوششیں کیں لیکن قوم نے انہیں بُری طرح مسترد کردیا ہے،اب جمہوریت کی آڑ میں ذاتی مفادات کا کھیل کھیلنے والے بے نقاب ہوچکے ہیں۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام سچ اور جھوٹ کے درمیان تمیز کا ادراک رکھتے ہیں ،قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف کے ویژن کے مطابق ہر کارکن پاکستان کو پرامن ،فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہے،خدمت کی بدولت 2018ء کے عام انتخابات میںجیت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی اور تعمیر وترقی کا سفر جاری و ساری رہے گا۔

ملک اختر اعوان گولڑہ نے مزید کہاکہ دھرنوں اور لاک ڈائونوں سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کی کوشش کرنے والے اب کس منہ سے عوام کا سامنا کریں گے اور ابہ وہ اپنی سیاست بچانے کیلئے چوردروازوں سے آگے آنے کی کوشش کررہے ہیں،تبدیلی کے دعویداروں نے پشاور سمیت پورے خیبرپختونخوا کا حلیہ بگاڑ دیا ہے اور بلین ٹری سونامی کا منصوبہ تحریک انصاف کی ناکامی کا منہ بولتاثبوت ہے اور پانچ سال میٹروبس پر تنقید کرنے والوں سے اب جاتے جاتے پشاور میں میٹرو کانعرہ لگایاہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں