نواز شریف نے دھرنوںسے متعلق جو انکشافات کیے ہیں وہ سنجیدہ ہیں اور ان کی تحقیقات ہونی چاہیں،غلام احمد بلور

اگر پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر یہ پارلیمنٹ کی ناکامی ہوگی ، پاکستان کی بدقسمتی ہین کہ احتساب صرف سب سیاستدانوں کا ہوتا ہے اور کسی کا نہیں،پاکسان کے اندر آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہییںتاکہ ملک انتشار کا شکار نہ ہو عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما کی پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 مئی 2018 19:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما غلام احمد بلور نے کہا کہ نواز شریف نے دھرنوںسے متعلق جو انکشافات کیے ہیں وہ سنجیدہ ہیں اور ان کی تحقیقات ہونی چاہیں،اگر پارلیمانی کمیٹی نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر یہ پارلیمنٹ کی ناکامی ہوگی ، پاکستان کی بدقسمتی ہین کہ احتساب صرف سب سیاستدانوں کا ہوتا ہے اور کسی کا نہیں،پاکسان کے اندر آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہییںتاکہ ملک انتشار کا شکار نہ ہو۔

وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعظم سے متعلق فیصلہ پارلیمانی کمیٹی میں ہوجائے گا۔ اگر پارلیمانی کمیٹی بھی نگران وزیر اعظم کا فیصلہ کرنے میں ناکام رہتی ہے تو پھر یہ پارلیمنٹ کی ناکامی ہوگی۔

(جاری ہے)

نواز شریف ایک قومی لیڈر ہیں اور ان کو روز عدالتوں میں طلب کرنا اچھی روایت نہیں ہے۔

احتساب سب کا ہونا چاہیے نہ کہ کسی ایک شخص کا۔ قانون سب کیلئے برابر ہوتاہے،یہ نہیں کہ جس نے آئین توڑا اس سے کوئی پوچھ گچھ اور پاکستان کا3بار کا وزیر اعظم روز عدالتوں کے دھکے کھائے۔ پاکستان کی بدقسمتی ہین کہ احتساب صرف سب سیاستدانوں کا ہوتا ہے اور کسی کا نہیں۔ نواز شریف نے اپنی پریس کانفرنس میں دھرنوں سے متعلق جو انکشافات کیے ہیں وہ سنجیدہ ہیں اور ان کی تحقیقات ہونی چاہیں۔ اچھی بات ہے کہ پارلیمنٹ اپنی آئینی مدت پوری کر رہی ہے۔ پاکسان کے اندر آئندہ انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہونے چاہییںتاکہ ملک انتشار کا شکار نہ ہو۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں