اسلام آباد ہائی کورٹ کا ممبئی حملوں کے حوالہ سے نواز شریف کے بیان پر پیمرا کو دوبارہ نوٹس جاری ،جواب طلب

جمعرات 24 مئی 2018 19:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممبئی حملوں کے حوالہ سے نواز شریف کے بیان پر پیمرا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ممبئی حملوں کے حوالے سے نواز شریف کے بیان پر نواز شریف کے خلاف کارروائی کے لئے درخواست پر سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

عدالتی نوٹس کے باوجود پیمرا نے جواب داخل نہیں کرایا۔ وفاق نے جواب داخل کرنے کے لئے وقت طلب کرلیا ڈی جی ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا۔ عدالت نے پیمرا کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت پانچ جون تک ملتوی کردی۔ رائے تجمل ایڈووکیٹ نے اپنی درخواست کی پیروی خود کی۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں