اُردو پوائنٹ پاکستان اسلام آباداسلام آباد کی خبریںالیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کامسودہ ریٹرننگ افسروں کوفراہم ..

الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کامسودہ ریٹرننگ افسروں کوفراہم کردیا

, رائے دہندگان اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں پر اعتراضات یا تجاویز ضلعی ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کراسکتے ہیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی2018ء) الیکشن کمیشن نے جانچ پڑتال اور ضروری تبدیلیوں کی نشاندہی کیلئے پولنگ اسٹیشنوں کی فہرست کا مسودہ ریٹرننگ افسروں کو فراہم کر دیا ہے۔

(خبر جاری ہے)

ریٹرننگ افسر پولنگ اسٹیشنوں کی ابتدائی فہرستیں جاری کریں گے۔رائے دہندگان اپنے متعلقہ پولنگ اسٹیشنوں کے حوالے سے اپنے اعتراضات یا تجاویز ضلعی ریٹرننگ افسروں کے پاس جمع کراسکتے ہیں۔اعتراضات نمٹانے کے بعد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر پولنگ سٹیشنوں کی حتمی فہرست جاری کریں گے۔


اپنی رائے کا اظہار کریں -

اسلام آباد شہر کی مزید خبریں