تبدیلی کے دعوے کرنے والے صوبائی اسمبلی سے بجٹ منظور نہیں کرا سکے،سینیٹر عالیہ کامران

جمعرات 24 مئی 2018 21:02

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2018ء) جمیعت علماء اسلام (ف) کی سینیٹر عالیہ کامران نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں احتساب پر تالے ڈال کر تبدیلی کے دعوے کرنے والے صوبائی اسمبلی سے بجٹ منظور نہیں کرا سکے، اس سے بڑھ کر ان کی کارکردگی کا اور کیا ثبوت ہو گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان خود کبھی پارلیمنٹ نہیں آئے،کیا وہ یہاں بیٹھ کر اپنے صوبہ کے عوام کی بہتری کیلئے کام نہیں کر سکتے تھے لیکن انہوں نے اس پارلیمنٹ پر لعن طعن کے سوا کچھ نہیں کیا۔

. بلین ٹری کے دعوے کئے گئے، میٹرو بس منصوبے پر پہلے تنقید پھر صوبہ میں بنانے کا اعلان اور بعد ازاں عملدرآمد نہ کرانا اور اب صوبائی بجٹ نہ دے سکنا یہ وہ اقدام ہیں جو صوبائی حکومت کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں