ایس ایچ او کورال نواز بھٹی کی الٹی قلابازیاں

اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد کو مبینہ کھلی چھٹی دے

جمعرات 24 مئی 2018 19:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) ایس ایچ او کورال نواز بھٹی کی الٹی قلابازیاں اپنی حدود میں جرائم پیشہ افراد کو مبینہ کھلی چھٹی دے رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

تاہم گزشتہ روز موصوف نے اپنی کارکردگی دکھانے کی خاطر تھانہ کھنہ کی حدود بلال ٹاؤن میں غریب ریڑھی بانوں کو تاش کھیلنے پر گرفتار کر لیا اور ان کے خلاف اپنے تھانہ میں قمار بازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا اور ریڑھی بانوں کی جیب سے محنت مزدوری کی رقم کو جواء ظاہر کر دی اور افسران بالا کو غلط رپورٹ دیتے ہوئے مذکورہ لوگ جوا کھیل رہے تھے جہاں سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایس ایچ او کورال نواز بھٹی نے ریڑھی بانوں کو دھمکی دی ہے کہ اگر منہ کھولا تو دیگر مقدمات میں نامزد کر دوں گا اور اگر خاموشی رہے تو گل اسسٹنٹ کمشنر سے ضمانت کروا دوں گا۔ جسکے بعد مزدوروں نے خاموش رہنے ہی میں عافیت سمجھی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ریڑھی بان فارغ وقت میں تاش کھیلتے ہیں اور ہار جیت پر کھانا چائے یا کولڈ ڈرنگ کا جرمانہ رکھتے ہیں کہ ہارنے والا اسکی رقم ادا کرے گا۔ جب اس حوالے سے ایس پی رورل اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے فون اٹینڈ نہیں کیا۔۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں