سی آئی اے پولیس کی کارروائی، جھنگی سیداں میں چھاپہ،8 جو اری گرفتار، دائو پر لگی رقم ، آلات قمار بازی برآمد

دیگر کارروائیوںمیں 14 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، قبضے سے مال مسروقہ، اسلحہ، منشیا ت برآمد افسران شراب فروشی ،منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد ،جوا ء خانوں ،دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون کر کر ان کی گرفتار ی یقینی بنائیں، ایس ایس پی آ پر یشنز نجیب الر حمان بگو ی

جمعرات 24 مئی 2018 21:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مئی2018ء) اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی کارروائی، نو ن کے علا قہ جھنگی سیداں میں چھاپہ08 جو اری رنگے ہا تھو ں گرفتار کر کے دائو پر لگی ہو ئی مبلغ 1لا کھ10ہزارروپے ، اور آ لا ت قما ربازی بر آمد ، دیگر کا رروائیوں کے دوران 14جر ائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے مسروقہ کا ر، 300بو تلیںمعہ 20لیٹر شراب ، 955گر ام چرس ، 200گر ام ہیر وئن بر آمدکر لئے ، 66پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتاری عمل میںلا ئی گئی ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمان بگو ی نے تما م افسران کو ہد ایا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ شراب فروشی ،منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد ،جوا ء خانوں اورسماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈائون کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جا سکے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگوی کی خصوصی ہدایت پر ایس پی انو سٹی گیشن زبیر احمد شیخ نے ڈی ایس پی سی آئی محمد اشرف شاہ ،اے ایس آئی انعام اللہ معہ دیگر ملازمان پرمشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی ، تشکیلی ٹیم نے جھنگی سید اں میں چھا پہ ما ر کر کی8کس جو اریو ں کو رنگے ہا تھو ں گرفتار کر لیا ،ملزمان میں ہما یو ں ، عزیز اللہ ، اسد محمود ، وسیم اقبال ، محمد اعظم ، فضل خا ن ،سیف الر حمان اور محمد یونس شامل ہیں ملزمان سے دائو پر لگائی ہوئی رقم مبلغ ایک لاکھ 10ہزار روپے ۱ورآ لا ت قمار بازی برآمد ہوئے۔

تھا نہ گو لڑ ہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد نو از معہ ٹیم نے ڈھو ک قریشاں میں جعلی شراب کی فیکٹر ی چھا پہ ما ر کرکے شراب فروش ملزم عرب خا ن عرف بلو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 300بو تلیں شراب ، دو کین بر آمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تھا نہ آ بپا رہ پولیس کے اے ایس آئی تر اب الحسن نے ملزم وقار منور سے 20لیٹر شراب بر آمد کر لی۔

تھا نہ تر نول پولیس کے سب انسپکٹر سلطا ن محمو د نے ملزم محمد کا کے خا ن کو گرفتار کرکے 200گر ام ہیر وئن بر آمد کر لی۔ تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے سب انسپکٹر محمد حنیف نے منشیا ت فروشی میں ملوث دو ملزمان غضنفر علی اور امجد افغا ن سے 955گر ام چرس بر آمد کرلی۔ تھا نہ کورال پولیس کے اے ایس آئی خا لد محمود نے ملزمان کی گرفتار ی کے دوران فرار ہو نے میں مدد دینے پر دو ملزمان محمد ریا ض اور مصطفٰی کو گرفتار کر لیا۔

ہو می سائیڈ یو نٹ کے اے ایس آئی نوید طا ہر نے تھا نہ کھنہ پولیس کے قتل کے مقدمہ میں ملوث دو ملزمان اورنگزیب اور نوید کو گرفتار کر لیا۔ تھا نہ سہا لہ پولیس کے اے ایس آئیز ذوالفقار علی اور عنا ئت خا ن نے بغیر اجا زت ڈیزل فروخت کر نے پر دو ملزمان ذیشان اور عدیل اختر کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحد ہ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے،جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے جا ری مہم کے دوران 66بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میںلا ئی گئی ، یس ایس پی آ پر یشزاسلام آ بادنجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیموںمیں شامل افسران وملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں