تحریک انصاف میں نااہل شخص کیلئے سینئر رہنمائوں میں نفرت کی لہر، عمران خان پریشان

، عمران خان نااہلی سے تو بچ گئے مگر پارٹی نے نااہل کیلئے سخت ترین پیغام دے دیا،پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے نااہل شخص کے سپرد نہ کیے جائیں، شاہ محمود قریشی/ حامد خان

جمعرات 24 مئی 2018 21:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف میں نااہل شخص کیلئے سینئر راہنمائوں میں نفرت کی لہر نے عمران خان کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ، عمران خان نااہلی سے تو بچ گئے مگر پارٹی نے نااہل کیلئے سخت ترین پیغام دے دیا ہے۔ گزشتہ روز شاہ محمود قریشی کے بعد سینئر وکیل حامد خان نے بھی جہانگیر ترین کیلئے سخت ترین الفاظ استعمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے نااہل شخص کے سپرد نہ کیے جائیں۔

شاہ محمود کے بعد حامد خان کے فرمودات نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ عمران خان سوچنے پربھی مجبور ہو گئے ہیں کہ خدا نخواستہ نااہلی کا فیصلہ عمران خان کے خلاف آجاتا تو بہی پارٹی لیڈرز کے جزبات ان کے لئے بھی یہی ہوتے ۔

(جاری ہے)

پارٹی ذرائع نے بتایا کہ عمران نااہل ہوجاتے تو مخالفین کیلئے اتنے خطرناک ہوجاتے مگر جب انہیں پارٹی میں داخل نہ ہونے دیا جاتا تو خطرناک کیسے ہوسکتے تھے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی کے اندر چند مزید سینئر راہنما بھی باغی ہوسکتے ہیں جو اس قسم کے خیالات کا اظہار کرسکتے ہیں۔تاہم یہ بات اٹل ہے کہ سینئر راہنمائوں کی جانب سے جہانگیر ترین سے متعلق نااہلی کے طعنے نے عمران کو بھی سخت ترین پیغام دیا ہے ۔

اسلام آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں